ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں موجود ہے،جس کے باعث جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نےراولپنڈی،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،اس کے علاوہ مردان،صوابی، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے