یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت،افسران اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اپنےالگ الگ پیغامات میں صدرآصف زرداری نےپاک فضائیہ کی شاندارکارکردگی کو سراہا اورکہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں پیشہ ورانہ برتری دکھائی اور معرکۂ حق میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا،یہ کارکردگی پاک فضائیہ کی جرات مند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
صدر آصف زرداری نےکہا کہ پاک فضائیہ نے تعداد میں کم ہونے کے باوجود مقابلہ کرنے کی روایت برقرار رکھی،دشمن خواہ کتنا ہی طاقتور ہو ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی بہادری،پیشہ ورانہ مہارت اورقربانیاں قابل فخرہیں, 1965 میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نےدشمن کےعزائم ناکام بنائے،پاک فضائیہ کےشہدا کی قربانیاں قوم کا فخرہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی پاک فضائیہ نےبھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،دیگر سروسز کےساتھ مثالی ہم آہنگی سے دشمن کامقابلہ کیا،جرات مندانہ قیادت اور غیرمعمولی جنگی مہارت پاک فضائیہ کی کامیابی کا مظہر ہے۔
