عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا اور ایران کے تازہ حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رائٹرز کےمطابق آج ابتدائی کاروبارمیں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.54 فیصد اضافے کے بعد 96.80 ڈالرز فی بیرل ہوگئی،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 0.72 فیصد بڑھ کر 92.14 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
