نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں نےپاکستان اورمصر کےدرمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک نےعلاقائی امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،پاکستان،مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کےدرمیان علاقائی معاملات پر مشاورت کاسلسلہ برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔فریقین نے ریجنل فور کے وزرائے خارجہ کے ذریعے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اورمصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات بھی متوقع ہے۔
