پاکستان ایل این جی خریدنے میں ناکام، لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

امریکا ایران جنگ کے باعث قطر سے ایل این جی سپلائی کی بندش کے باعث پاکستان کو ایل این جی کے کارگوز کی خریداری میں مشکلات سامنا ہے۔ تیسری بار بھی کوئی بولی نہ آئی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کی خریداری کیلئے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔ بولی 12 سے 16 ستمبر تک کارگو فراہمی کیلئے طلب کی گئی مگر 8 ستمبر کی مقررہ تاریخ تک کسی بھی عالمی کمپنی نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کیا۔

اس سے پہلے مہنگی بولیاں آنے پر دو مرتبہ کارگو ٹینڈر منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ پاکستان بجلی بنانے کیلئے ایل این جی کے سپاٹ کارگو خریدتا ہے۔

سپلائی بند ہونے کی وجہ سے ہی بجلی کی  پیداوار میں قلت کا سامنا ہے اور ایل این جی سے چلنے والے چھ ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر بند پڑے ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے