پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماؤں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے