ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 100.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے