راولپنڈی کے پیرمہرعلی شاہ ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر 38سالہ ملازم قتل کردیا ۔
گھرکی مالکن کی درخواست پر ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4ڈاکوؤں نےگھر میں داخل ہوکر مالکن کواسلحہ کی نوک پریرغمال بنایا ۔ 38 سالہ ملازم محمد علی کو مزاحمت پرواش روم میں گلادبا کر قتل کردیا ۔ مقتول کا تعلق چکوال سے تھا ، ڈاکو گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے ۔ واردات کے بعد فرار ڈاکوؤں کا چکری روڈپر پولیس سے مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔ جس میں زخمی ایک ڈاکو سمیت چاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ چاروں ملزمان کی گرفتاری کیلئےپولیس کاسرچ آپریشن جاری جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔
