پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کےآخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس ابتدائی سیشن میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے کھل گئی۔ دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس دو ہزار 700 پوائنٹس گر کرایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ 168000 اور 167000 پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی، ہنڈریڈ انڈیکس کی 2580 پوائنٹس گر کر 166284 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
دوسری جانب ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں دوران کاروبار 7.1 فیصد تک اضافہ ہوا اور قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ سرمایہ کار ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹ کے خدشات سے پریشان ہیں جس کے نتیجے میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔
