قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات، گورنر اور وزیراعلیٰ کی مزار پر حاضری

کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی اور ایڈیشنل آئی جی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گورنر نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے یوم وفات پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔ قائد اعظم نے اپنا چین، سکون، آرام اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر مملکت خداداد پر اپنا وقت صرف کیا، قائد اعظم نے ہمیں رہنما اصول بھی بتائے جس پر ہمیں چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بسنے والے لوگ دنیا کی عظیم قوم بنے گی، ہم نے پاکستان کو متحد رکھنا ہے اور دنیا میں مثال بنانا ہے، پاکستان کے آئینی اور جمہوری نظام کو مضبوط کریں، آئیں عہد کریں کہ قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دھرنا دینا بنیادی حق ہے لیکن دھرنے سے مریض، عام لوگ اور طلبہ متاثر ہوں تو آپ خود فیصلہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے۔ حکومت بھی چاہتی ہے کہ سہولیات عوام کو دی جائیں لیکن عالمی حالات کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ جو خواب علامہ اقبال نے دیکھا وہ پورا ہوا، اللہ پاکستان کو تاقیامت متحد رکھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے