Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

نومبر 27, 2026

سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر حملہ، ایک کارکن جاں بحق، متعدد زخمی

نومبر 27, 2026

اجتماعی شادیاں

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»پاکستان کی بہترین مکئی عالمی منڈی میں کم قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف
کاروبار

پاکستان کی بہترین مکئی عالمی منڈی میں کم قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف

EditorBy Editorستمبر 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: پاکستان میں نان جینیٹک موڈیفائیڈ مکئی جس کو حرف عام میں دیسی مکئی بھی کہہ سکتے ہیں کاشت ہوتی ہے۔ اس دیسی پاکستانی مکئی کو بین الاقوامی منڈیوں میں زائد قیمت حاصل ہونا چاہیئے مگر فصل کی کٹائی، ناقص دیکھ بھال اور اسٹوریج مسائل کی وجہ سے یہ مکئی 10فیصد سے 15فیصد کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔
پاکستان سے زرعی اجناس برآمد کرنے والے ادارے ’’لوئس ڈیررس‘‘ کے کنٹری ہیڈ اور گرینز اینڈ آئل سیڈز کے سربراہ محمد دانیال نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مکئی کی قیمت میں کمی کی وجہ اس کا معیار نہیں بلکہ اس میں پائی جانے والی طلب سے زائد نمی اور دیگر کثافتیں ہیں۔

محمد دانیال کا کہنا تھا کہ ایل ڈی سی کا پاکستان میں آمد کا مقصد یہاں پیدا ہونے والی اضافی اجناس کو عالمی منڈیوں میں مطلوبہ معیارات کے مطابق رسائی فراہم کرنا اور یہاں کے کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت دلوانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نہری نظام کی وجہ سے یہاں سے زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے اور عالمی منڈی میں فروخت کرنے کے وسیع امکانات روشن ہیں لیکن اس کے لیے زرعی انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانا اور اجناس کی کٹائی کے بعد اسٹوریج اور لاجسٹکس کو معیاری بنانا اہم ہے۔

محمد دانیال کا کہنا تھا کہ پاکستان نان جی ایم او مکئی پیدا کرتا ہے جس کی عالمی سطح پر زیادہ قیمت ملتی ہے لیکن چونکہ ہمارے کسانوں کے پاس مکئی کو خشک کرنے، مناسب جگہ ذخیرہ کرنے اور اسے منڈی تک لانے کا نظام مطلوبہ معیار سے مطابقت نہیں رکھتا ہے اس لیے پاکستانی دیسی مکئی کو عالمی منڈی میں پہلے تو خریدا ہی نہیں جاتا اور اگر کوئی خریدار اسے خریدنے کے لیے تیار ہو جائے تو وہ اسے مارکیٹ کی قیمتوں کی نسبت 10 تا 15فیصد کم قیمت پر خریداری معاہدہ کرتے ہیں۔

اس اہم نوعیت کے مسئلے کا حل بتاتے ہوئے دانیال احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکئی کی بہترین پیداوار ہوتی ہے۔ مکئی کی کٹائی، خشک کرکے ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور مارکیٹنگ کے نظام کو اگر مطلوبہ معیار پر ڈھالا جائے تو اس اقدام کے ذریعے پاکستان کو کروڑوں ڈالر مالیت کے قیمتی زرمبادلہ میں آمدن ممکن ہو سکتی ہے۔ اس مسئلے کا براہ راست تعلق بنیادی انفرا اسٹرکچر کی کمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اجناس کی اسٹوریج کے مسائل کو کسی حد تک حل کرنے کے لیے ایل ڈی سی نے ملتان کے قریب پہلی سائیلج اسٹوریج قائم کر دی ہے جس میں 40ہزار ٹن اناج جس میں گندم، مکئی اور چاول شامل ہیں، کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ انداز میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے زرعی علاقے میں اس سائیلج اسٹوریج بنانے کا مقصد وہاں موجود اضافی پیداوار کو محفوظ بنانا ہے۔

دانیال نے کہا کہ جہاں اضافی فصل ہوتی ہے، وہاں اس کے ضائع ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے بہتر اسٹوریج کے ذریعے پہلے دن سے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ جب اناج کی کٹائی کی جاتی ہے تو اسے فوری طور پر مناسب ہوا کی نکاسی اور نمی کے انتظام والی سہولیات میں رکھا جانا چاہیئے، اس سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے اور معیار برقرار رہتا ہے۔ اس سے پاکستانی گندم اور مکئی بیرون ملک زیادہ مسابقتی بن جاتی ہے اور مقامی پراسیسرز کو زیادہ مستحکم رسد ملتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

    نومبر 27, 2026

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.