پاک افریقا گول میز کانفرنس، زمبابوے، ایتھوپیا، اور دیگر ممالک کا پاکستان کیساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاک افریقا گول میز کانفرنس میں زمبابوے، ایتھوپیا، سوڈان، کینیا اور دیگر ممالک نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کااظہار کر دیا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے حکومت پاکستان کی پالیسیاں بھی اسی عزم کی عکاسی کرتی ہیں ، عاطف اکرام شیخ کے مطابق افریقی خطے کے پچاس سے زائد ممالک پاکستان کیلئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں ۔

اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیرصدارت پہلی پاک افریقا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی ۔ جس میں اہم افریقی ممالک کے سفرا اور سفارتی نمائندگان سمیت بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔

زمبابوے کے سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا اور  دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان براہ راست روابط کےمزید فروغ پر زور دیا ۔

ایتھیوپیا کے سفیرعمرحسین اوبا نے کہا کہ افریقی مارکیٹ پاکستانی کاروباری برادری کے لیے اہم مواقع کی حامل ہے ۔ سوڈان کے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے ۔

کینیا کے سفیر نے پاکستان اور افریقی ممالک کی بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئےڈیسک قائم کرنے کی تجویز دے دی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ افریقا کی ابھرتی ہوئی معیشتیں مستقبل کی عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

ایف پی سی سی آئی افریقی ممالک کےساتھ معاشی سرگرمیوں کےفروغ کیلئےمتحرک ہے اور بزنس کمیونٹی کےدرمیان پل کاکردار ادا کرے گی.

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے