مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق محمود بشیرورک عام انتخابات میں این اے-77سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 89 سال کےمحمود بشیر ورک5باررکن قومی اسمبلی اوروفاقی وزیرقانون وانصاف رہے۔
رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کا شمارن لیگ کےسینئرترین رہنماؤں میں ہوتا تھا، محمود بشیر ورک کچھ عرصہ سے علیل تھے اور لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
