ایف بی آر نے 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع کردی

ایف بی آر نے 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع کردی۔

ایف بی آر نے رجسٹریشن کیلئے اردو اورعلاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کردیا گیا، 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والےدکانداروں کو ایک فیصد ٹیکس دینا ہوگا،اسکیم کےتحت دکانداروں کو کم ازکم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اہل دکانداروں کو پی اوایس اور ڈیجیٹل انوائسنگ سےاستثنیٰ حاصل ہوگا،اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے تاجروں کاآڈٹ بھی نہیں کیاجائےگا،رجسٹرڈ تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داری سےبھی استثنیٰ ملےگا۔

ایف بی آر کےمطابق دکاندارویب سائٹ،موبائل ایپ یا ٹیکس آفس کےذریعےرجسٹریشن کراسکیں گے،قواعد کی پابندی کرنےوالی دکان پرکیوآرکوڈ والی گرین پلیٹ آویزاں کی جائےگی،ٹیکس عملےکورجسٹرڈ دکانداروں کی انسپیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے