مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی جائزہ مذاکرات سے قبل شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ اہم ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے