پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ایڈوائزری بورڈ کا حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ اجلاس میں حکومت کی جانب سے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 31اگست تک ملک میں 26لاکھ ٹن سے زائد چینی کا اسٹاک موجود تھا  جبکہ ماہانہ کھپت 5لاکھ 60 ہزار ٹن ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے کرشنگ سیزن کے آغاز پر مزید تقریباً ساڑھے 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی ہوگی ۔ اس لیے حکومت کم از کم دس لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دے ۔ اجلاس میں شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے