تاریخ میں پہلی بار ملکی ڈالر ذخائر 26 ارب، اسٹیٹ بینک کے 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،تاریخ میں پہلی بارملکی ڈالر ذخائر 26 ارب، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ 

اسٹیٹ بینک کےمطابق یوروبانڈ کی فروخت سے 3 ارب ڈالرحاصل ہوئے،مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث بھی ذخائر میں اضافہ ہوا،مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر بھی پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

بینکوں کے ڈالر ذخائر شامل کرکے مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالرہوگئےہیں،پانچ سال بعد پاکستان کے پاس ایک بارپھرتین ماہ کی درآمدات سےزیادہ ڈالرجمع ہوئے ہیں۔

2023 میں اسٹیٹ بینک کےپاس صرف 3 ارب ڈالرکا ذخیرہ بچا تھا،تین سال میں اسٹیٹ بینک نے اپنے ڈالر ذخائر3ارب سےبڑھاکر21ارب ڈالرکرلئے۔

ماہرین کےمطابق زرمبادلہ ذخائرمیں نمایاں اضافے سےمستقبل قریب میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے