سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 988 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 189 پوائنٹس رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 17 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 128 ارب روپے اضافے کے بعد 18 ہزار 856 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے