ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔
حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوگئے، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔
وزارت حج کا انتباہ ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں، عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک 20 نومبر تک جاری رہے گی۔
