عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3.37 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ 105.1 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت بھی 3.90 فیصد کم ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 101.7 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
