پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری

پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔سرکاری سکولوں کو ہفتے میں کم از کم ایک دن کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول اور مرکز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے 12 سے 23 اکتوبر تک ہوں گے۔اس کے بعد تحصیل کی سطح پر مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ یہ مقابلے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک جاری رہیں گے۔ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 10 سے 20 نومبر تک کرائے جائیں گے۔ صوبائی سطح کے مقابلے 23 سے 27 نومبر تک ہوں گے۔

سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن اور والی بال شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کے مقابلے بھی ہوں گے۔ فٹبال اور شطرنج بھی کھیلوں کے پروگرام کا حصہ ہوں گے۔سرکاری سکولوں میں تیراکی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے