وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتا ہے۔
سرکاری میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نےکہاکہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سےبالاترہیں، احتجاج اور دھرنوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتا ہے،اسکے باعث معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ نےمزید کہابدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثرہورہے ہیں، پھر بھی ملک معاشی استحکام سےمعاشی ترقی کی طرف جارہاہے۔
