وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،عوام کے لیے تیل سستا کرنا میری ذمہ داری ہے۔
لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےعلی پرویزملک نےکہاکہ فرانس میں تیل نایاب ہوچکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ذمہ دارحکومت کی حیثیت سے عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔
مزیدکہا ڈیزل کی قیمت 2 یورو 40 سینٹ سے بڑھ چکی ہے،وسائل کی تنگی کے باوجود حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے،یکم مارچ کو پیٹرول کی قیمت 260 روپے اور ڈیزل کی قیمت 270 روپے تھی، اس وقت تک جنگ شروع نہیں ہوئی تھی۔
