اسلام آباد: پاکستان نے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے اندر موجود مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی حملے کیے ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق کارروائی میں خارجی حافظ گل بہادر گروپ اور فتنۃ الخوارج (FAK) سے منسلک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی پاکستانی اطلاعات کے مطابق فضائی کارروائی میں 28 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان نے افغان حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔
