انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والا دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دہشتگرد نئی غلہ منڈی کے قریب سے پکڑاگیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا گیا، برآمد مواد میں دیسی دھماکا خیز ڈیوائس، بیٹری اور الیکٹرک وائر شامل ہیں۔

سی سی ڈی کے مطابق گرفتارواجد علی خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، ملزم بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے