سیکیورٹی فورسز کی ساران تنگی میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کےتحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری  ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا  جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں کامیاب کارروائی پروزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری،پیشہ وارانہ مہارت سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان 2 جاری رہےگا،پاکستان کےامن، سلامتی،ترقی کونقصان پہنچانےکی ہرکوشش کوناکام بنایا جائےگا،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی، قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو  تحسین  پیش کیاہے ، انہوں نے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کر کے فتنہ الہندوستان کے​دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئےقوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے