ترجمان موٹروے پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد تا پشاور ایم ون اور ہکلہ تا کنڈل ایم 14 موٹرویز کو کل شام سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق کل شام سے جی ٹی روڈ این فائیو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
