مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد کشمیر صدر منتخب ہوگئے۔

نجیب نقی مجموعی طور پر آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوئے، انکے مدمقابل پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ ایوان میں مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل ہے، جبکہ ایک اتحادی سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 32 ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں کسی امیدوار کو کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے