برسوں کے انتظار کے بعد بالآخر ریفائنری اپ گریڈیشن پر معاہدہ طے پا گیا ہے، انٹر سٹیٹ گیس سسٹم اور ریفائنریز کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
اٹک،نیشنل اور پاکستان ریفائنری سمیت سنرجیکو نے اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے ۔ معاہدے سے ریفائنری سیکٹر میں 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی جبکہ پانچ سال میں ریفائنریز کو جدید معیار پر منتقل کیا جائے گا ۔
معاہدے کےمطابق یورو فائیو ایندھن کی تیاری،فرنس آئل اور پیٹرولیم درآمدات میں کمی آئے گی اورملکی ریفائنریز کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
ماہرین کےمطابق پیٹرولیم درآمدات میں کمی سےملک کوسالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی بچت متوقع ہے ۔ وزیراعظم کی بیرون ملک سے واپسی پرتقریب کا انعقاد بھی متوقع ہے ۔ بورڈ کی منظوری کےبعد جلد پارکوریفائنری بھی معاہدے پردستخط کردےگی۔
