پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا۔احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 223 اسکور کیا۔ انہوں نے 73، 74 اور 76 کے راؤنڈز کھیلے۔اس کارکردگی کے ساتھ وہ چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے۔
پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔
انہوں نے 229 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے تین راؤنڈز کے اسکور 77، 80 اور 72 رہے۔یوں پاکستان نے چیمپئن شپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد عبداللہ منان بھی چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔انہوں نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 اسکور کیا۔ ان کے راؤنڈز کے اسکور 82، 86 اور 82 رہے۔پاکستانی سینئر امیچر گالفرز 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچے تھے۔
