وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے اور راولپنڈی سے ساڑھے 7 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کی نگرانی میں پاکستان ریلوے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ترسیل شروع کردی ہے۔
راولپنڈی سے ساڑھے 7 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی، جبکہ دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔
وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بروقت ڈیزل کی فراہمی سے عوام کے لیے سفری سہولیات کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
