ڈیرہ غازی خان میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال لے جانے والی ریسکیو کی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو درازندہ سے ڈیرہ اسماعیل خان لے کے جا رہی تھی جس پر خوارج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں بچے اور شہری بھی شامل ہیں
