دُکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، اہلکار شہید

ضلع دُکی میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق حملےکےبعد دہشتگرد کیمپ میں مقیم 18 مزدوروں کو اغوا کرکے لے گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔

حکام کےمطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے