لاہور، ڈیفنس میں 20 سالہ  غیر ملکی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا  دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق آذربائیجان سےتعلق رکھنے والی 20 سال کی خاتون  کاروبار کیلئے پاکستان آئی اور گذشتہ 15 روز سے خاتون رائیونڈ روڈ کے قریب رہائش پذیر تھی، جمعہ کی شام 2 نامعلوم خواتین نے اسے کھانے کی دعوت دی،  متاثرہ خاتون انکے ساتھ ایک کیفے میں چلی گئی،  تین افراد پہلے سے کیفے میں موجود تھے۔

کھانا کھانے کے بعد تمام افراد خاتون کو ایک فلیٹ پر لے گئے،  فلیٹ پر آنے کے بعد تینوں لڑکوں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی،  ملزمان مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلدملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے