پی ٹی آئی لانگ مارچ ، سیکیورٹی کے مجموعی اخراجات ایک ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر  روزانہ کروڑوں روپے کے اخراجات  آ رہے ہیں،  صرف 1550کنٹینرز کا یومیہ کرایہ  ہی 4کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے  اور سیکیورٹی کے مجموعی اخراجات ایک ارب سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹینرز کا ایک ہفتے کا کرایہ 32 کروڑ 55 لاکھ روپے بنتا ہے، دو ہفتے میں صرف کنٹینرز کا کرایہ 65 کروڑ 10 لاکھ روپے بنے گا جس کیلئے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں  ، سیکیورٹی انتظامات کے مجموعی اخراجات ایک ارب  سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار طلب کیے گئے ہیں، دو ہفتے میں سندھ پولیس کے کھانے پر ایک کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، پنجاب پولیس کے 16 ہزار اہلکاروں کے کھانے پر روزانہ 96 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے، پنجاب پولیس کے کھانے کا ایک ہفتے کا خرچ 6 کروڑ 72 لاکھ روپے بنتا ہے۔

70 کوسٹرز اور 30 ڈبل کیبن گاڑیاں بھی سیکیورٹی انتظامات کیلئے کرائے پر حاصل کی گئیں ہیں، 70 کوسٹرز کا یومیہ کرایہ 10 لاکھ 50 ہزار ،30 ڈبل کیبن گاڑیوں کا  کرایہ 3 لاکھ  روپے ہو گا، پولیس کیلئے 157 ہوٹل کمروں کا یومیہ خرچ 7 لاکھ 54 ہزار 500 روپےہے، 157 ہوٹل کمروں کا ایک ہفتے کا خرچ 52 لاکھ 81 ہزار 500 روپے بنتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے