حرمین شریفین کی سلامتی اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم کا عربی میں ایکس پر پیغام

وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر عربی زبان میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے خطاب میں سعودی عرب کی حمایت اور خطےمیں امن کی حمایت کا اظہار کیا،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کی حمایت کرتا ہے، حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کردیا، حرمین شریفین کی سلامتی اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، حرمین شریفین کی سلامتی پر کسی بھی قسم کی دھمکی ناقابل قبول ہے، حرمین شریفین کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے عزم پر قائم ہے، مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی اتحاد خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ دفاع کا عزم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے