اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی جائیک نےکہا ہےکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ خطےمیں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سماء سےخصوصی گفتگو میں اسٹیفن ڈی جائیک نےکہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کےترجمان نے افغان عبوری حکومت پرزوردیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کےلیے استعمال ہونےسےروکے اورملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے،کابل انتظامیہ تمام شہریوں،خصوصاً خواتین اور بچیوں کے حقوق اور ان کے تعلیمی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے،اقوام متحدہ خطے میں امن اور سیاسی عمل کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا
،اقوام متحدہ کے فنڈز مقامی انتظامیہ کو براہِ راست فراہم نہیں کیے جاتے بلکہ انہیں براہِ راست فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے
