پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں انڈونیشیا کے باکسر ایری آگسٹن کو شکست دی۔یہ مقابلہ پٹایا کے ایف ایف سی ایرینا میں ہوا۔ عثمان وزیر نے اس کامیابی کے بعد اپنا ناقابل شکست پیشہ ورانہ ریکارڈ 19-0 کرلیا ہے۔

عثمان وزیر کے مطابق وہ اس کامیابی کے بعد ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔باکسر نے اپنی اگلی فائٹ میں بھی پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عثمان وزیر نے اپنی فتح افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کردی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہدا کو بھی اپنی کامیابی سے منسوب کیا۔

انہوں نے پاکستان آرمی کی جانب سے ملنے والی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔عثمان وزیر کی تازہ کامیابی کے بعد ان کے کیریئر کی 20ویں فائٹ پر بھی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے