موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال

موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والی رابطہ سڑک پر بحالی کا کام بدستور جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے۔موٹروے ایم فور، ہکلہ تا کنڈل پر تاحال بحالی کا کام جاری ہے۔

موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والی رابطہ سڑک پر بھی بحالی کا کام بدستور جاری ہے۔موٹروے ایم ون کے ذریعے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک جھاری کس انٹرچینج سے ہزارہ موٹروے کو جوائن کرسکتی ہے۔ جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد سے پشاور تک بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے