آئندہ 24 گھنٹوں میں  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اٹک میں 55 ملی میٹر، راولپنڈی میں 39 ملی میٹر اور فیصل آباد میں 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے