مجوزہ ٹیلی کام مسابقتی قواعد 2026 میں پی ٹی اے کے اختیارات بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی

مجوزہ ٹیلی کام مسابقتی قواعد 2026 میں پی ٹی اے کے اختیارات بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔

پی ٹی اے نےمجوزہ ترامیم کا مسودہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو پیش کردیا،جس میں مرجر اور ایکوزیشن کےفیصلوں پر کسی بھی وقت نظرثانی کا اختیار مانگا گیا ہے

وزارت آئی ٹی کی جانب سےپی ٹی اےکوفیصلوں پرایک سال کےاندرنظرثانی کی تجویز دی گئی تھی،تاہم پی ٹی اے نےایک سال کی مدت ختم کرکےمارکیٹ صورتحال تبدیل ہونےپرکسی بھی وقت مرجریا ایکوزیشن کےفیصلے پرنظرثانی کا اختیار مانگ لیا۔

مجوزہ قواعد کےتحت 25 فیصدسےزائد مارکیٹ شیئررکھنےوالےآپریٹرزکواہم مارکیٹ پوزیشن،یعنی ایس ایم پی کادرجہ حاصل ہوگا،جبکہ 25 فیصد سےکم مارکیٹ شیئررکھنےوالی کمپنیوں کو بھی ایس ایم پی قرار دینےکا اختیار پی ٹی اے کو ہوگا۔

ایس ایم پی کمپنیوں پرسخت ریگولیٹری پابندیاں عائدکرنے،ٹیرف اورقیمتوں کے تعین کی نگرانی اور اجارہ داری یا حریفوں کو نقصان پہنچانے والی پرائسنگ کی روک تھام کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ٹی اےسپیکٹرم،مالی وتکنیکی وسائل اورانفرااسٹرکچر پرکمپنیوں کے کنٹرول کا بھی جائزہ لے گا،مجوزہ قواعد منظوری کے بعد مسابقتی کمیشن کے دائرہ اختیار کو متاثر کیے بغیر نافذ ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے