وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کل شام 4 بجے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں فنڈ ریزنگ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ  پاکستان میں موجود لوگ لانگ مارچ کیلئے مالی تعاون کریں،  ملک میں موجود کارکن مالی تعاون کے ساتھ لانگ مارچ میں بھی شرکت کریں،  بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں،  لانگ مارچ کے اخراجات کیلئے ہمیں مالی تعاون کی ضرورت ہے،  ہم ایک بڑے مقصد کیلئے نکل رہے ہیں، عوام ہمارا مالی ساتھ دیں۔

4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے فنڈز دینے کی اپیل کرتے ہیں، لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم کا آغاز کل صوبائی سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا،  اندرون اور بیرون ملک پاکستانی لانگ مارچ کیلئے مالی تعاون کریں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے