لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کےمطابق حادثہ شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوئے،جن میں سے نو کو معمولی چوٹیں آئیں اور موقع پر طبی امداد دی گئی۔
ایک زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کےمطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے،قصوروار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔
