وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری، 75 لاکھ شہری فائدہ اٹھا چکے

وزیراعظم  فیول ریلیف سکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 75 لاکھ سے زائد شہری فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے پر تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ بتایا کہ پندرہ ستمبر سے شروع ہونے والی اسکیم کے تحت اب تک چوراسی لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہو چکی۔ جبکہ مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد پچھہتر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا ٹوکن استعمال کرنے کا تناسب چوراسی اعشاریہ چار فیصد ہے۔ اب تک اسکیم کے تحت ایک  کروڑ بائیس لاکھ سے زائد ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں ۔ ایک کروڑ تین لاکھ سے زائد ٹوکن استعمال بھی ہو چکے ۔ ملک بھر میں شہریوں اور پیٹرول پمپ مالکان کی فوری معاونت اور رہنمائی کے لیے کال سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے