بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
