سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتا قرار

وزارت اطلاعات کے مطابق حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتا ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے پر رائٹرز کی رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

وزارت اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ دفاع کی آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہے۔ آپریشنل تفصیلات کو میڈیا کی قیاس آرائیوں کی نذر نہ کیا جائے۔

وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے معاملات میں غیر مصدقہ اورقیاس آرائیوں سے گریز کرنا دانشمندی ہوگی۔ رائٹرز دفتر خارجہ اور متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات پر انحصار کرے اور من گھڑت اعدادوشمار نہ پھیلائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے