سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف

اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیاگیا،سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ کے مطابق جیل میں اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجدبیگ نےتقریب سےخطاب میں بتایا کہ جیل میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے قیدی موجود ہیں اورگنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد ایک مسئلہ ضرور ہے،جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کےمسئلے پرحکومت غورکر رہی ہے۔

ساجد بیگ نےکہا کہ قیدیوں کےحقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا اورجوڈیشل افسران باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرتےہیں،اڈیالہ جیل میں چھ مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ ،ورڈینٹل سمیت دیگر طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں،جیل میں ایچ آئی وی کے تقریباً سوکیسز ہیں اور بیشتر قیدی یہ مرض جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے