برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ نئی ہدایات میں عسیر، ریاض اور نجران کے صوبوں سمیت جیزان اور طائف شہر شامل ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق شہریوں کو طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سفر سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے اندر تمام سفر سے منع کیا گیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے 8 اکتوبر کو اپنی سفری ہدایات اپ ڈیٹ کیں۔ اس میں سعودی عرب کے مذکورہ علاقوں کے لیے صرف ضروری سفر کی اجازت دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہوائی اڈوں، فوجی اڈوں، بندرگاہوں اور توانائی کی تنصیبات کو خطرات لاحق ہیں۔ مزید حملوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
