Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں
دنیا

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

EditorBy Editorنومبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سعودی عرب میں زرعی اور مویشی بانی کے شعبوں سے وابستہ کارکنوں کے لیے نئے ضابطے منظور کرلیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور کام کے حالات بہتر بنانا ہے۔

پاکستان کے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بھی سعودی عرب کے نئے ضابطوں سے متعلق معلومات جاری کی ہیں۔

ان قواعد کے تحت متعلقہ کارکنوں کو ہر دو سال کی ملازمت پر کم از کم 30 دن کی بااجرت چھٹی ملے گی۔ اس کے علاوہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر چار، چار دن کی تعطیلات بھی دی جائیں گی۔

کارکنوں کو سعودی قومی دن اور یوم تاسیس پر بھی چھٹی کا حق حاصل ہوگا۔ مزید یہ کہ ہفتے میں کم از کم 24 گھنٹے کا مسلسل آرام بھی دیا جائے گا۔

نئے ضابطوں کے مطابق روزانہ کام کے اوقات زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے ہوں گے۔ پانچ گھنٹے مسلسل کام کے بعد کم از کم 30 منٹ کا وقفہ دینا بھی ضروری ہوگا۔

اگر آجر ملازم سے اضافی کام لیتا ہے تو اسے اوور ٹائم کا معاوضہ دینا ہوگا۔ اس کی شرح فی گھنٹہ اجرت کے علاوہ بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ہوگی۔

قواعد کے تحت آجر کو ملازم کا پاسپورٹ یا ذاتی شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ویزا، اقامہ اور بھرتی کے اخراجات بھی کارکن سے وصول نہیں کیے جاسکیں گے۔

دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مناسب رہائش اور خوراک فراہم کرنا بھی آجر کی ذمہ داری ہوگی۔ اس کے علاوہ کام کی جگہ تک آمدورفت کا انتظام یا اس کے اخراجات دینا بھی ضروری ہوگا۔

اگر کسی کارکن کا انتقال ہوجائے تو اس کی تدفین یا میت وطن واپس بھیجنے کے اخراجات بھی آجر برداشت کرے گا۔

یہ ضابطے ان زرعی اور مویشی بانی کے کارکنوں پر لاگو ہوتے ہیں جو افراد کے نجی کھیتوں، گھروں یا مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرتے ہیں۔ گھریلو ملازمین کے لیے الگ قواعد موجود ہیں۔

ان اقدامات کو سعودی عرب میں متعلقہ شعبوں کے غیرملکی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور بہتر کام کے ماحول کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اسپین کے جزائر کینری کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 14 لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    ایران میں امریکی ڈرون کا ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، ایک شخص لاپتا

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.