اسلام آباد پولیس نے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نےاینٹی ریپ ایکٹ کےتحت زیادتی کے سات مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا ہےکہ ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرا کےرقم کے عوض واپس لیےجاتے ہیں،ذاتی مفادات کے لیےجھوٹا الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
علی وسیم نےمزید ہدایت کی کہ ملزمان کے حق میں بیان دینے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
